آرمی چیف(Chief of Army) نے کل کور کمانڈر کانفرنس طلب کر لی

کانفرنس میں بھارت کے غیر آئینی قدم اور ایل او سی صورتحال پر غور ہو گا،بھارت کے کسی بھی ممکنہ مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دینے پر بھی غور کیا جائے گا

Chief of Army

اسلام آباد ( تازہ ترین اخبار۔ 05 اگست 2019ء) آرمی چیف(Chief of Army) جنرل قمر جاوید باجوہنے کل کور کمانڈر کانفرنس طلب کر لی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ صورتحال کے پیش نظر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کل کمانڈر کانفرنس طلب کر لی ہے ۔کل کور کمانڈر کانفرنس کی صدارت آرمی چیف (Chief of Army)جنرل قمر جاوید باجوہ کریں گے۔کانفرنس میں بھارتکے غیر آئینی قدم اور ایل او سی صورتحال پر غور ہو گا۔اس کے علاوہ بھارت کے کسی بھی ممکنہ مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دینے پر غور کیا جائے گا۔جب کہ دوسری جانب  پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے بھارتی میڈیا کے حالیہ فیصلے پر صدرِ پاکستان سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے بھارتی مظالم میں اضافہ بھارتی حکومت کے عزائم واضح کرتی ہے۔

پاک فوج(Pakistan Army) کی ایمبولینس دریائے سندھ میں گر گئی،کیپٹن سمیت 4 جوان شہید ہو گئے

مقبوضہ کشمیر کے موجودہ تناظر میں صدر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا چاہئیے۔جس کے بعد صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کل 11 بجے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارت کے حالیہ فیصلے پر غور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بھارت نے آئین میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی۔ بھارت کے صدر سے کشمیر سے متعلق 4 نکاتی ترامیم پر دستخط کیے جس کے بعد اس حوالے سے صدارتی حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر آج سے بھارتی یونین کا علاقہ تصور کیا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں کہلائے گا۔ مقبوضہ جموں کشمیر کی علیحدہ سے اسمبلی ہو گی۔ آرٹیکل 370 کے تحت مقبوضہ کشمیر سے باہر کے لوگ وہاں اپنے نام پر زمین نہیں خرید سکتے۔ خیال رہے کہ آج مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارتی پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا۔ جس میں اپوزیشن نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کافی احتجاج کیا۔ اجلاس میں بھارتی وزیر داخلہ نے مقبوضہ کشمیر کی خودمختاری کو ختم کرنے سے متعلق ایک قرارداد پیش کی جس کے بعد مقبوضہ کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370 کی ایک کے سوا باقی تمام شقیں ختم کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں