files apps
گوگل کا کہنا ہے کہ اس وقت 100 ملین صارفین ہر ماہ فائلز ایپ (files apps)استعمال کرتے ہیں۔ گوگل نے فائلزایپ کے صارفین کے تجربے کوبہتر بنانے کے لیے ایپ میں چند بہتریاں کی ہیں۔
گوگل کا کہنا ہے کہ فائلز ایپ ہر سیکنڈ میں صارفین کو 8 جی بی جگہ بچانے میں مدد دے رہی ہے۔گوگل نے ایپ میں جو بہتریاں متعارف کرائیں ہیں، ان میں میوزک اور ویڈیو کے لیے آف لائن پلے بیک میں سکپ، ریوائیڈ اور فاسٹ فارورڈ جیسے کنٹرول شامل ہیں۔
آج کے بعد فیس بک پر کچھ بھی شیئر کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں
فائلز ایپ (files apps)میں یہ تبدیلیاں اگرچہ چھوٹی ہی سہی لیکن آف لائن میڈیا استعمال کرنے والوں کے لیے ضروری ہیں۔فائلز ایپ میں MP4 کو چلانے والے صارفین اسے کافی پسند کر رہے ہیں۔
اگرچہ اینڈروئیڈ کیو میں پورے سسٹم پر ہی ڈارک موڈ اپلائی کیا جا سکتا ہے لیکن اس کی آمد سے پہلے گوگل نے فائلز ایپ (files apps)میں بھی ڈارک موڈ متعارف کرایا دیا ہے۔پلے بیک کنٹرول اور ڈارک موڈ کے فیچر آئندہ چند دنوں میں فائلز ایپ میں اپ ڈیٹ کر دئیے جائیں گے۔