بھارتی فوج(Indian Army) نے پاکستان کی مشرقی سرحد پر فوجی تیاریوں میں اضافہ کر دیا

تمام فوجی و فضائی اڈوں پر ہائی الرٹ،بھارت نے پاکستانی سرحدوں پر فوجیوں کی تعداد بڑھانے کے بعد فوجی سازو سامان بھی پہنچانا شروع کر دیا

Indian Army

اسلام آباد ( تازہ ترین اخبار۔ 05 اگست 2019ء) بھارتی فوج(Indian Army) نے پاکستان کی مشرقی سرحد پر فوجی تیاریوں میں اضافہ کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے جنگی جنون میں مبتلا بھارت کسی صورت بھی پیچھے ہٹنے کا نام نہیں لے رہا۔بھارت نے پاکستان کی مشرقی سرحد پر فوجی تیاریوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔اور تمام فوجی و فضائی اڈوں پر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی سرحدوں پر فوجیوں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ وہاں فوجی سازو سامان بھی پہنچایا جا رہا ہے۔اس تمام صورتحال میں خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین بھی کنٹرول لائن پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔جہاں پاکستانی حکام نے کی طرف سے انہیں بھارتی فوج کی طرف سے شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ بارے کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔

ریسٹورانٹس، ملک شاپ،چائے مراکز بھی ایف بی آر(Federal agency)کے نشانے پرآگئ

کنٹرول لائن پر جاری کشیدہ صورتحال سے لوگ بھی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔بھارتی فوج (Indian Army)کی غیر معمولی نقل وحرکت کے بعد آزاد کشمیر انتظامیہ کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کے پیشِ نظر اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت سے تحمل کی اپیل کی ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج (Indian Army)کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستانکسی بھیبھارتی مہم جوئی یا بھارتی جارحیت کا پوری قوم کی مدد سے بھرپور جواب دیا جائیگا جبکہ وزیر اعظم نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لے ،پاکستانہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اوراقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اپنے منصفانہ موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں