اداکارہ مایا علی(Maya Ali) کی والدین سے بچوں کو اپنی مرضی سے کیریئر منتخب کرنے دینے کی اپیل

Maya Ali

اسلام آباد(ا اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 05 اگست2019ء) پاکستانی اداکارہ مایا علی(Maya Ali) نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو اپنی مرضی سے کیریئر کا انتخاب کرنے دیں۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ وقت بدل گیا ہے اور میری والدین سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کو ایک موقع دیں کہ وہ اپنی خوشی سے اپنے کیریئر کا انتخاب کریں۔

فلم ’’سپر سٹار(Superstar)‘‘ کے ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ جاری

انہون نے بتایا کہ جب انہوں نے شوبز انڈسٹری جوائن کی تو 8 سال تک ان کے والد نے ان سے بات نہیں کی اور پھر جب مجھے ’’دیاِرِ دل‘‘ میں کام کی وجہ سے ایوارڈ نہیں ملا تو انہوں نے کہا کہ کوئی بات نہیں اگلے سال تمہیں’’من مائل‘‘ پر ضرور ایوارڈ ملے گا اور پھر جب مجھے اگلے سال من مائل پر ایوارڈ ملا تو میرے والد اس دنیا میں نہیں تھے اور میں اپنی یہ خوشی ان کیساتھ نہیںمنا سکی اس لیے میں چاہتی ہوں کہ والدین اس بات کو سمجھیں اور بچوں کو ایک موقع دیں تاکہ آپ ان کی خوشیوں میں خوش ہو سکیں۔مایا (Maya Ali)کی فلم’’پرے ہٹ لو‘‘ عید الضحیٰ پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں