پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر(Raja Azhar Khan) کو حراست میں لے لیا گیا

۔پی ٹی آئی کے ایم پی اے راجہ اظہر(Raja Azhar Khan) کراچی میں اساتذہ کے ساتھ احتجاج میں شریک تھے

Raja Azhar Khan

کراچی ( تازہ ترین اخبار۔ 05 اگست 2019ء) :پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر(Raja Azhar Khan) کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کراچیمیں این ٹی ایس پاس ملازمین کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کر رہے تھے۔ویکسی نیٹرز کے بعد اساتذہ نے بھی ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی۔پی ٹی آئی کے ایم پی اے راجہ اظہر بھی اساتذہ کے ساتھ ہیں۔احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے متعدد ویکسی نیٹرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔اظہار یکجہتی کے لیے آنے والے پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر(Raja Azhar Khan) کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔اساتذہ گذشتہ کئی دنوں سے پریس کلب کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر دیا ہے۔واضح رہے کچھ روز قبل بھی پولیس نے کراچی پریس کلب سے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہائوس جانے کی کوشش کرنے والے 21 اساتذہ کو گرفتار کرلیا تھا۔

بھارتی فوج(Indian Army) نے پاکستان کی مشرقی سرحد پر فوجی تیاریوں میں اضافہ کر دیا

تفصیلات کے مطابق مطالبات کے حق میں ٹیچرز کراچی پریس کلب پراحتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہائوس کی جانب بڑھنے لگے تو پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ نہ رکنے پر پولیس نے احتجاج کرنے والے 21 اساتذہ کو گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں ٹیچرز کی جانب سے ریاض عرف رب نواز نے اپنے ساتھی کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر سے مذاکرات کئے۔ اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری ایجوکیشن سے رابطہ کرکے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔سیکریٹری ایجوکیشن کے شہر میں نہ ہونے کی وجہ مذاکرات فائنل نہ ہو سکے۔ بعد ازاں اساتذہ نے 2 دن پریس کلب کے باہر پرامن بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔ حراست میں لئے گئے 21 اساتذہ کو رہا کردیا گیا۔تاہم آج پھر کراچی میں گرفتاریوں کا یہ واقعہ پیش آیا ہے جس میں پی ٹی آئی رہنما بھی شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ راجہ اظہر(Raja Azhar Khan) اساتذہ کے احتجاج کو لیڈ کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے ریڈزون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں