گلوبل ٹی ٹونٹی ،شعیب ملک(Shoaib Malik) کی شاندار بلے بازی

پاکستانی آل راﺅنڈرنے فیلڈنگ کے دوران بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا

Shoaib Malik

وینکوور( تازہ ترین اخبار۔ 5 اگست 2019ء) کینیڈا میں جاری جی ٹی 20 میں وین کوور نائٹس کی نمائندگی کر نے والے پاکستانی آل راﺅنڈر شعیب ملک(Shoaib Malik) نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 28 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔گلوبل ٹی ٹونٹی میں ابھی تک آﺅٹ نے ہونے والے سابق پاکستانی کپتان کی شاندار کارکردگی نے وین کوور نائٹس کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور وین کوور نائٹس نے برامٹون وولوزسے میچ 8 وکٹ سے جیت لیا۔ان کی شاندار اننگز میں 2 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

کوہلی کا ریکارڈ پاش پاش، سٹیون سمتھ(Steven Smith) تیز ترین 25 ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے دوسرے، ایشز ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے پانچویں آسٹریلوی بلے باز بن گئے

برامٹون وولوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 138 رنز بنائے، شروع میں ٹیم کو تیزی سے رنز سکور کرنے میں خاصی مشکلات پیش آئیں اور صرف 60 رنز پر اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔وہاب ریاض نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے آخری 10 گیندوں پر19 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کے مجموعی سکور کو 138 تک پہنچادیا۔شعیب ملک (Shoaib Malik) نے فیلڈنگ کے دوران بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دو شاندار کیچ کر کے برامٹون وولوز کے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔                                                                                                                       

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں