فیس بک(Facebook) اب انسٹاگرام اور وٹس ایپ کے ساتھ بھی اپنا نام لگائے گا

Facebook

فیس بک(Facebook) اب  انسٹا گرام اور وٹس ایپ کے ساتھ بھی اپنا نام لگائے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق  کمپنی کے ملازمین 
کو مطلع کر دیا  گیا ہے کہ آئندہ انسٹاگرام کو Instagram for Facebook اور وٹس ایپ  کو Whatsapp from Facrbook  کے نام سے جانا جائے گا۔

گوگل فائلز ایپ(files apps) میں آف لائن میڈیا کے لیے بہتر پلے بیک کنٹرول شامل کر دیا گیا


کمپنی کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی مصنوعات کے حوالے سے زیادہ وضاحت سے بتانا چاہتے ہیں کہ  یہ فیس بک(Facebook) کا حصہ ہیں۔
مقبول مصنوعات کے نام کو بدل کر  فیس بک  خود بھی مقبول ہونا چاہتا ہے،  حقیقت میں اس کے الٹ بھی ہو سکتاہے۔ کسی بھی پراڈکٹ کے حوالے سے جب جب کوئی پرائیویسی سکینڈل سامنے آئے گا، تب تب فیس بک پر بھی تنقید ہوگی۔یعنی وٹس اور انسٹاگرام کے نام تبدیل کر کے فیس بک (Facebook)کو فائدہ بھی ہو سکتا ہے اور اس کی شہرت کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں