فلم ’’ہوبس اینڈ شا‘‘(Hobbs & Shaw) کے پاکستان میں شاندار آغاز پرڈوین جانسن کا شائقین کو شکریہ

Hobbs & Shaw

اس اینجلس ( اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 06 اگست2019ء) ہالی وڈ فلم’’ہوبس اینڈ شا‘‘ (Hobbs & Shaw)کے پاکستان میں شاندار آغاز پر اداکار اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر ڈوین جانسن نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستانی کرکٹ شخصیات کا فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘(Parey Hut Love) لے لئے نیک تمنائوں کا اظہار

اطلاعاتی ونشریاتی ادارے کے مطابق اداکار ڈوین جانسن عرف دی راک اور جیسن اسٹیتم کیفلم ’’ہوبس اینڈ شا‘‘(Hobbs & Shaw) نے پاکستان میں ریلیز ہونے کے بعد باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے فلم ’’ رانگ نمبر ٹو ‘‘اور’[چھلاوا‘‘کو پیچھے چھوڑ دیا۔فلم ہابس اور شاہ نے پاکستان میں اپنے آغاز پر ہی سوا 3 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا۔ ہوبس اینڈ شا کو انگریزی فلموں کی تیسری بڑی فلم قرار دیا جا رہا ہے۔ ڈوین جانسن نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہوبس اینڈ شا(Hobbs & Shaw) کے اچھے استقبال پر شائقین کے مشکور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں