پی ایس ایل(Pakistan Super League) کا میلہ پاکستان میں ہی سجے گا،پی سی بی کا عزم

13 میچز لاہور، 9 کراچی ، 8 راولپنڈی اور 4 ملتان میں کرانےکی تجویز ،جن غیر ملکی کھلاڑیوں کو آنے میں تحفظات ہیں انہیں ملکر دور کیا جائےگا

Pakistan Super League

لاہور( تازہ ترین اخبار۔ 6اگست 2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) (Pakistan Super League)کے پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کا عزم کرلیا ہے۔پی ایس ایل فائیو کے میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوں گے۔ لاہور میںپی سی بی چیئرمین احسان مانی نے فرنچائز مالکان کو کھانے پر مدعو کیا اور اس موقع پر پی سی بیاور فرنچائز مالکان کے درمیان پی ایس ایل (Pakistan Super League)کے معاملات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ملاقات میں طے ہوا کہ پی ایس ایل فائیو کرانے کیلئے پی سی بی اور تمام فرنچائزز ایک پیج پرہیں۔ پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں کرانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی جن غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے میں تحفظات ہیں انہیں ملکر دور کیا جائےگا۔اس حوالے سے انڈی پینڈنٹ کنسلٹنٹ کی بھی خدمات حاصل کرنے کی تجویز سامنے آئی۔

گلوبل ٹی ٹونٹی ،شعیب ملک(Shoaib Malik) کی شاندار بلے بازی

انڈی پینڈنٹ کنسلٹنٹ ایک معروف بین الاقوامی شخصیت ہو جو کھلاڑیوں کے خدشات دور کرکے انہیں پاکستان آنے کیلئے آمادہ کرے۔پی ایس ایل(Pakistan Super League) کے میچز فی الحال4 وینیوز لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں ہی ہوں گے۔ افتتاحی تقریب کراچی جبکہ فائنل لاہور میں کرانےکی تجویز ہے۔ڈرافٹ کے مطابق 13 میچز لاہور، 9 میچز کراچی ، 8 میچز راولپنڈی اور 4 میچز ملتان میں کرانےکی تجویز ہے۔ملاقات میں پی ایس ایل سے متعلق معاملات کے حل کیلئے ورکنگ کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی میں تمام 6 فرنچائزز کے نمائندے شامل ہوں گے۔ کمیٹی کی سربراہی ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کریں گے۔کمیٹی میں بورڈ کے عہدیدار بھی شامل ہوں گے۔ ورکنگ کمیٹی ایک ماہ کے اندر پی ایس ایل (Pakistan Super League)فرنچائز کے تحفظات اور مطالبات پر بات چیت کرے گی اور تجاویز اور سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ حتمی فیصلے گورننگ کونسل ہی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں