آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ(Qamar Javed Bajwa) کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس کا جاری

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ(Qamar Javed Bajwa) کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس کا جاری

Qamar Javed Bajwa

اسلام آباد( اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست۔2019ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ (Qamar Javed Bajwa)کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس کا جاری ہے ، جس میں بھارتکےغیرآئینی قدم،ایل اوسی صورت حال اور بھارت کے کسی ممکنہ مس ایڈونچر کا بھرپورجواب دینے پرغور کیا جائے گا. تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرباجوہ (Qamar Javed Bajwa)کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس جاری ہے، کانفرنس میں بھارت کے غیر آئینی قدم اور ایل اوسی صورت حال پر غور ہوگا.یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی ، بھارتیصدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط بھی کردیے تھے.

مودی (Narendra Modi)حکومت نے آرٹیکل 370 ختم کرنے سے متعلق امریکی حکومت کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا

مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پربھارتی پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا تھا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے’بھارتی وزیرداخلہامیت شاہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا،بل کی تجاویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے اور 370 ختم ہونے سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہوجائے گی.بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کاعہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیے. واضح رہے دو روز قبل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان بھارت کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا. اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھی شرکت کی، ڈی جی آئی ایس پی آر، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر دفاع،وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ بھی اجلاس میں شریک تھے.قومی سلامتی کمیٹی نے کہا تھا کہ بھارت کشمیر میں ہر طرح کا اخلاقی اختیار کھوچکا ہے، کشمیر میں فوج کی غیرمعمولی نقل وحرکت جلتی پر تیل کا کام کرے گی،پاکستان افغان امن عمل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے، ایسے وقت میں بھارتی جارحیت قابل افسوس ہے. 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں