مقبوضہ کشمیر(Jammu and Kashmir) کی صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع

واہگہ بارڈر بند کر دیا جائے گا ، اجلاس میں کیا جانے والا متوقع فیصلہ

Jammu and Kashmir

اسلام آباد ( تازہ ترین اخبار۔ 07 اگست 2019ء) : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مقبوضہ کشمیر (Jammu and Kashmir)کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کچھ فیصلے متوقع ہیں جن میں سے ایک واہگہ بارڈر کو بند کرنا بھی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں واہگہ بارڈر کو بند کرنے کا فیصلہ کیے جانے بھی امکان ہے۔بھارت کے غیر قانونی اقدام پر پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔اجلاس میں پاکستان کے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔ جبکہ بھارت کے ساتھ ثقافتی مراسم بھی ختم کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے تحت ثقافتی وفود، فلم اور ڈرامہ کے تبادلے نہیں کیے جائیں گے۔

مقبوضہ کشمیر(Jammu and Kashmir) کی خصوصی حیثیت ختم، عالمی عدالت انصاف نے بھی تحفظات کا اظہار کر دیا

اجلاس میں یہ موجودہ کشیدہ صورتحال میں لائن آف کنٹرول پر فوج کی تعداد میں اضافہ کیے جانے سے متعلق بھی فیصلہ متوقع ہے۔جبکہ اجلاس میں اس معاملے کو سکیورٹی کونسل میں بھرپور طریقے سے اُٹھانے سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا ۔ خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر (Jammu and Kashmir)کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے آج دوبارہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر رکھا تھا جو شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں تینوں سروسزچیفس، وزیر دفاع اور وزیرداخلہ شرکت کریں گے۔آج ہونے والے اجلاس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر(Jammu and Kashmir) میں جارحیت کے بعد اب تک رونما ہونے والے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور بھارتی اقدام کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کوئی باقاعدہ لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر (Jammu and Kashmir)کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر سیاسی، سفارتی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے اور تجاویز مرتب کرنے کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ یہ کمیٹی وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان،سیکرٹری خارجہ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری آپریشنز(ڈی جی ایم او)، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی احمر بلال صوفی پر مشتمل ہو گی۔ کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں