بالی وڈ فلموں کی پیشکش ٹھکرا دی تھی، شہریار منور(Sheheryar Munawar) کا انکشاف

Sheheryar Munawar

اسلام آباد( اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 08 اگست2019ء) پاکستانی اداکار شہریار منور(Sheheryar Munawar) نے کہا کہ انہوں نے بالی وڈ کی 2 فلموں کی پیشکش ٹھکرا دی تھی کیونکہ پاکستان میں کام کرنا ان کی پہلی ترجیح ہے۔

فیروز خان(Feroze Khan) حج کیلئے روانہ

انہوں نے نجی ٹی وی پر اپنے انٹرویو میں نکشاف کیا کہ انہیں بالی وڈ کی دو فلموں میں کا م کرنے کی پیشکش ہوئی جو انہوں نے ٹھکرا دی تھی کیونکہ پاکستان میں کام کرنا ان کی پہلی ترجیح تھی۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی کو زیربحث لانا پسند نہیں کرتے اور اسے شوبز کی زندگی سے بھی دور رکھتے ہیں اور مداحوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ ان کی ذاتی زندگی کی بجائے کام پر تنقید کریں۔ شہریار منور(Sheheryar Munawar) کیفلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ 9 اگست کو ریلیز کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں