وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید(Sheikh Rasheed Ahmad) نے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کردیا

بھارت کو اس کی ٹرین مسافروں سمیت واپس لے جانے کا کہہ دیا ہے۔ شیخ رشید (Sheikh Rasheed Ahmad)

Sheikh Rasheed Ahmad

اسلام آباد ( تازہ ترین اخبار۔ 08 اگست 2019ء) : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد(Sheikh Rasheed Ahmad) نے بھارت جانے والی سمجھوتی ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید(Sheikh Rasheed Ahmad) نے کہا کہ بھارت کو اس کی ٹرین مسافروں سمیت واپس لے جانے کا کہہ دیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ فیصلہ بھارتیاقدام کے جواب میں کیا ہے۔بھارت نے شملہ معاہدے کو بھی تہہ و بالا کردیا۔ بھارت نے کشمیر سےمتعلق عالمی اداروں کی قرارداد کو تہہ و بالا کردیا۔بھارت نے لائن آف کنٹرول کے معاہدے کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کےسفاکانہ، ظالمانہ ،مجرمانہ،غیر ذمہ دارانہ فیصلےکی مذمت کی گئی۔ مودی کی سیاست لال چوک سری نگر میں ختم ہوگی۔

بھارت کشمیر(Kashmir) میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کررہا ہے

انہوں نے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب تک میں وزیر ریلوے ہوں سمجھوتہ ایکسپریس نہیں چل سکتی۔سمجھوتہ ایکسپریس کی بوگیوں کو عید پر دیگر ٹرینوں کے لیے استمال کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، انٹیلی جنس حکام اور سول قیادت شریک ہوئی۔ اجلاس میں سول و عسکری قیادت نے کشمیر کی تازہ ترین صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا اور پاکستان کے بھرپور رد عمل اور ممکنہ آپشنز پر مشاورت مکمل کر لی گئی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اس اجلاس میں ملکی داخلی سلامتی اور سیکورٹی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے تھے۔ اجلاس سے متعلق جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے اجلاس میں بھارتی عزائم بے نقاب کرنے کے لیے سفارتی ذرائع استعمال کرنے اور مسلح افواج کو مکمل تیار رہنے کی ہدایت کی۔مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں لے جایا جائے گا، 14 اگست کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے طور پر منایا جائے گا، جب کہ 15 اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔جبکہ بھارت کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں پر بھی نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ جس کے بعد بھارت کے ہوش بھی ٹھکانے آگئے۔ بھارت کی جانب سےپاکستان کو کی جانے والی درخواست میں کہا گیا کہ بات چیت کا راستہ کھلا رکھنا چاہیئے، پاکستان اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ تاہم اب پاکستان نے بھارتجانے والی سمجھوتہ ایکسپریس بھی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں