انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر(Dollar) مزید 25 پیسے سستا ہو گیا
Dollar
کراچی ( تازہ ترین اخبار۔ 08 اگست 2019ء) : انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر (Dollar)کی قیمت میں کمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 158.25 روپے سے کم ہوکر 158 روپے کا ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کمی ہوئی تھی۔ جبکہ منگل کے روز بھی ڈالر(Dollar) کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔منگل کے روز انٹر بینک میں ڈالر158 روپے 65 پیسے میں فروخت ہوتا رہا۔ ڈالر کی قیمت میں کمی کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ عیدالضحیٰ پر بیرون ملک سے پاکستانیوں کےڈالر بھیجنے کی وجہ سے روپے کی قدر میں بہتری نظر آ رہی ہے اور روپے کے مقابلے میںڈالر (Dollar)کی قیمت گر رہی ہے۔
ایشین سٹاک مارکیٹس(Asian Stock Markets) میں مندی
ڈالر(Dollar) کی قدر میں مسلسل کمی کے سبب بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 200 ارب کی کمی واقع ہوئی ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 153 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 30 ہزار 846 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا۔ یاد رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز پر بھی پیر کے روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 70 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 159.20روپے سے گھٹ کر158.50روپے اورقیمت فروخت 159.30روپے سے گھٹ کر158.60روپے ہوگئی تھی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 40 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 158.20روپے سے گھٹ کر157.80روپے اورقیمت فروخت 159.20روپے سے گھٹ کر158.80روپے ہوگئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ڈالر(Dollar) کی قیمت میں کمی کا تسلسل اسی طرح جاری رہا تو جلد ہی عوام مہنگائی سے نجات حاصل کر لے گی۔