گلوبل ٹی ٹونٹی(global t20) کرکٹ لیگ اختتامی مرحلے میں داخل،

برامپٹن والوز اور وائنی پیگ ہاکس کے درمیان کوالیفائر ٹو میچ کل کھیلا جائے گا

global t20

ٹورنٹو ( اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) کینیڈین کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام گلوبل ٹی ٹونٹی (global t20)کرکٹ لیگ کا دوسرا ایڈیشن اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ برامپٹن والوز اور وائنی پیگ ہاکس کے درمیان کوالیفائر ٹو میچ (آج) ہفتہ کو برامپٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں گلوبل ٹی ٹونٹی(global t20) کرکٹ لیگ جاری ہے جس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔لیگ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

راشد لطیف(Rashid Latif) نے سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلان پر سوالیہ نشان لگادیا

دفاعی چیمپئن وان کوور نائٹس کی ٹیم لیگ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ برامپٹن والوز اور وائنی پیگ ہاکس کے درمیان کوالیفائر ٹو میچ (آج) ہفتہ کو برامپٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا جو ٹیم فاتح قرار پائے گی اس کا مقابلہ فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن وان کوور نائٹس سے ہوگا۔ گلوبل ٹی ٹونٹی (global t20)کرکٹ لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت 22 میچز کھیلے جائیں گے ۔ گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کا فائنل میچ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان (کل) اتوار کو برامپٹن کے مقام پر کھیلا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں