سمیر کا کردار نبھانے کے لئے انہوں نے 25 روز تک تھیٹر کی کلاسز لیں،(Bilal Ashraf) بلال اشرف کا انکشاف

Bilal Ashraf

اسلام آباد ( اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) پاکستانی اداکار بلال اشرف(Bilal Ashraf) نے انکشاف کیا ہے کہ سمیر کا کردار نبھانے کے لیے انہوں نے 25 روز تک تھیٹر کی کلاسز لیں۔

بالی وڈ فلموں کی پیشکش ٹھکرا دی تھی، شہریار منور(Sheheryar Munawar) کا انکشاف

بلال اشرف نے اپنے انٹرویومیں کہا کہ فلم ’’سپر سٹار‘‘ میں سمیر کا کردارکرنا بہت ہی مشکل تھا اور انہوں نے اس کردار کو بخوبی نبھانے کے لیے 25 روز تک تھیٹر کی کلاسز لیں یہاں تک کہ انہوں نے ڈانس کے لیے بھی کئی روز تک محنت کی، کیونکہ انہوں نے اس سے قبل کبھی ایسا کردار نہیں کیا تھا۔واضح رہے کہ ماہرہ خان اور بلال اشرف فلم ’’سپر سٹار‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جو عیدالاضحیٰپر ریلیز کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں