11 سے 14 اگست کے درمیان ملک بھر میں بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی، تکنیکی خرابی کی صورت میں ٹیمیں ہر وقت تیار رہیں گی۔ ہ ترجمان پاور ڈویژن
eid al-adha
اسلام آباد ( اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست2019ء) حکومت نے عیدِ قربان پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا،اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ عید اور یومِ آزادی پر کسی قسم کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔11 سے 14 اگست کے درمیان ملک بھر میں بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔ تکنیکی خرابی کی صورت میں تیکنکی ٹیمیں ہر وقت تیار رہیں گی۔مقامی سطح پر بجلی کی خرابی فوری طور پر دور کی جائے گی۔خیال رہے پاکستان میں عیدالضحیٰ12(eid al- adha) اگست بروزپیر کو منائی جائے گی ۔واضح رہے اس سے قبل وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چودھری نے بھی اسلامی کیلنڈر کے تحت 12 اگست کو عیدالضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔جب کہ دوسری جانب عید الاضحیٰ (eid al-adha)کیلئے محکمہ موسمیات کی جانب سے موسم کی صورتحال کے حوالے سے پیشن گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس مرتبہ عید الاضحیٰ(eid al-adha) کے موقع پر موسم کافی حد تک ٹھنڈا رہے گا۔ عید قربان کے موقع پر ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشہونے کا امکان ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ پاکستان میں 2 اگست بروز جمعہ کو ذی الحج کا چاند نظر آگیا، جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ یکم ذی الحج 3 اگست بروز ہفتہ جبکہ عید الضحیٰ(eid al-adha) 12 اگست بروز پیر کو ہوگی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں مون سون کی بارشیں برسانے والا ایک اور سپیل پاکستان میں داخل ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ داخل ہونے والے نئے سپیل کی وجہ سے پنجاب بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہوائوں کے ساتھ طوفانی اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں اور خیبرپختوںخواہ، اسلام آباد، گلگلت بلتستان، بلوچستان اور سندھ کے شہروں میں بھی مون سون کی مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔