جولائی کے دوران ملکی تجارتی خسارے میں کمی ہوئی، مشیر تجارت(Trade)

Trade

اسلام آباد (اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) رواں مالی سال کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران ملکی برآمدات میں 233 ملین ڈالر اضافہ جبکہ درآمدات میں 884 ملین ڈالر کمی واقع ہوئی ہے۔ (Trade) مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جولائی کے دوران ملکی بر آمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی کے باعث ملک کے تجارتی خسارے میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر(Dollar) کی قیمت میں کمی ہو گئی

انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں جولائی کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 1.63 ارب ڈالر رہا جبکہ جولائی 2019 ء کے دوران یہ حجم بڑھ کر 1.87 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی 2018ء کے دوران درآمدات کا حجم 4.8 ارب ڈالر تھا جبکہ جولائی 2019ء کے دوران درآمدات 3.9 ارب ڈالر تک کم ہو گئیں اور ملکی ضروریات کے پیش نظر مشینری کی درآمدات میں11فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ جولائی کے دوران برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ملکی معشیت بہتری کی جانب گامزن ہے اور آئندہ 6 سے 8 ماہ کے دوران معاشی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں