پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی فروخت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرتے ہوئے ملک کو معاشی استحکام سے ہمکنار کرنے سمیت قیمتی زرمبادلہ کا حصول بھی ممکن بنایا جاسکتا ہے ،ترجمان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی فیصل ۱ٓباد (faisalabad)

faisalabad

فیصل آباد(faisalabad) ( اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے فیصل آباد کے ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کو بیرون ممالک دوروں کیلئے خصوصی سہولیات فراہم کرنے کااعلان کیاہے اور کہاہے کہ اتھارٹی ٹیکسٹائل مصنوعات تیارکنندگان اور برآمد کنندگان کو بیرون ممالک نئی منڈیوں میں اپنی مصنوعات متعارف کروانے ، وہاں منعقد ہونے والی نمائشوں میں شرکت اور ہمسایہ ممالک کے امپورٹرز و ایکسپورٹرز سے کاروباری ، تجارتی ، صنعتی روابط کے فروغ کیلئے تمام ممکن مراعات و سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائے گی تاکہ پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی فروخت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرتے ہوئے ملک کو معاشی استحکام سے ہمکنار کرنے سمیت قیمتی زرمبادلہ کا حصول بھی ممکن ہو سکے ۔

جولائی کے دوران ملکی تجارتی خسارے میں کمی ہوئی، مشیر تجارت(Trade)

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی فیصل ۱ٓباد (faisalabad)ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان نے کہاکہ مختلف ممالک میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات خصوصاً پاکستانی لان کی مانگ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے ٹیکسٹائل مصنوعات تیار و برآمد کنندگان یقینا اپنی مصنوعات کے بہترین معیار کے باعث بین الاقوامی منڈیوں میں اچھا بزنس حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں