مقبوضہ کشمیرکی آزادی بلاول بھٹو کا مشن ہے،موجودہ حالات میں صدر اور وزیراعظم کو بااثر شخصیات سے ملنا چاہیے تھا، مودی سے امن کی امید رکھنے والے احمق ہیں۔سابق صدر آصف زرداری(asif ali zardari) کی میڈیا سے گفتگو
asif ali zardari
اسلام آباد (اخبارتازہ ترین۔20 اگست 2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری (asif ali zardari)نے کہا ہے کہ بھارت زیادہ دیرکشمیرپرقابض نہیں رہ سکتا، مقبوضہ کشمیر کی آزادی بلاول بھٹو کا مشن ہے،موجودہ حالات میں صدر اور وزیراعظم کو بااثر شخصیات سے ملنا چاہیے تھا، مودی سے امن کی امید رکھنے والے احمق ہیں۔ انہوں نے آج پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ صدر مملکت اوروزیراعظم کو چاہیے تھا کہ موجودہ حالات میں بااثرعالمی رہنماؤں سے ملنے جاتے۔آصف زرداری (asif ali zardari)نے کہا کہ کہا جا رہا تھا کہ مودی جیتے گا تومسئلہ کشمیرحل ہوگا۔ کیا انہوں نے خواب دیکھا تھا کہ مودی کے جیتنے سے امن آئیگا۔ مودی سے امن کی امید رکھنے والے احمق ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ بھارت زیادہ دیرکشمیرپرقابض نہیں رہ سکتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ(donald trump) کا پاک بھارت وزراءاعظم سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد اہم بیان
مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت تڑپ رہی ہے۔ سابق صدر آصف زرداری (asif ali zardari)نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی بلاول بھٹوزرداری کا مشن ہے۔دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو جیل میں اے کلاس سہولیات دینے کی درخواستیں خارج کر دی ہیں۔ احتساب عدالت میں راہداری ریمانڈ کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی ۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو جیلمیں اے کلاس دینے کی درخواستوں پر سماعت شروع ہوئی تو فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ فریال تالپور دو بار میئر، ایم این اے رہ چکی ہیں ، اور اب ایم پی اے ہیں، سابق صدر کو تمام عمر کیلئے یہ تمام سہولیات آئین پاکستان دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری دل کے مریض ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے نیب کسٹڈی میں بھی آصف زرداری کو ایک اٹینڈنٹ ساتھ رکھنے کی اجازت دی تھی۔انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان بننے سے قبل بھی اس وقت کی ٹرائل کورٹ نے آصف زرداری (asif ali zardari)کو اے کلاس کی سہولت دی تھی۔انہوںنے کہاکہ آصف زرداری اب ممبر قومی اسمبلی ہیں اور صدر پاکستان بھی رہ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری عدالت کی کسٹڈی میں ہیں یہ عدالت ہی ان کو اے کلاس کی سہولت دے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ انتظامیہ کا معاملہ نہیں، ہم بھیک نہیں مانگ رہے، یہ اس عدالت کا استحقاق ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے راہداری ریمانڈ پر نیب کو تو کوئی اعتراض نہیں۔ پراسیکیوٹر نیب سر دار مظفر نے کہاکہ راہداری ریمانڈ پر نیب کا اعتراض ہے۔انہوںنے کہاکہ راہداری ریمانڈ کے لئے طریقہ کار مختلف ہے، ملزم عدالت میں درخواست دائر نہیں کر سکتا۔انہوںنے کہاکہ اسپیکر حکومت کے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کرتا ہے، یہ درخواست اس عدالت میں قابل سماعت نہیں۔انہوںنے کہاکہ سپیکر کا حکم متعلقہ اتھارٹی کے لئے کافی ہے، اس عدالت کا تعلق نہیں۔فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ اس سے قبل بھی نیب فریال تالپور کو راہداری ریمانڈ پر نہیں بھیج رہا تھا تو ہم نے عدالت میں درخواست دی۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ درخواست دائر کرنے پر نیب راہداری ریمانڈ لے کر اس عدالت آ گیا۔سر دار مظفر نے کہاکہ جیل میں اے اور بی کلاس کا رول ختم کر دیا گیا، اب بہتر سہولت بیٹر کلاس ہے۔ پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ کھوسہ صاحب کہتے ہیں ہم حکومت سے بھیک نہیں مانگیں گے لیکن انہیں متعلقہ فورم پر آئی جی پرزنز کو درخواست دینی پڑے گی۔پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ آئی جی پرزنز درخواست کو 24 گھنٹے میں آئی جی ہوم ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کریگا۔سر دار مظفر عباسی نے کہاکہ درخواست گزار کی جانب سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو کوئی درخواست نہیں دی گئی۔انہوںنے کہاکہ بیٹر کلاس کے قیدیوں کو بھی سہولتیں عام قیدیوں کی طرح کی ہی ملتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ بیٹر کلاس کے قیدی دیگر سہولتیں اپنے اخراجات پر حاصل کر سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جیل کی سہولیات کا اس عدالت سے تعلق نہیں، یہ درخواست قابل سماعت نہیں۔لطیف کھوسہ نے کہاکہ آصف علی زرداری(asif ali zardari) ابھی ملزم ہیں مجرم نہیں، متعلقہ عدالت میں معاملہ اٹھائیں گے کہ جرم ثابت ہونے سے پہلے کسی کو جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔ لطیف کھوسہ نے کہاکہ جرم ثابت نہ ہونے پر جیل میں گزارا گیا قیمتی وقت کوئی نہیں لوٹا سکتا۔ لطیف کھوسہ نے کہاکہ بنیادی حق زندگی ہے، اور کسی کی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔