میری دو اچھے دوستوں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سےخاص طور پرکشمیر میں تناؤ کو کم کرنے کے لئے کام کرنے کے بارے میں بات ہوئی۔ یہ ایک سخت صورتحال ہے ، لیکن اچھی گفتگو رہی۔ ڈونلڈ ٹرمپ (donald trump) کا ٹویٹ
donald trump
واشنگٹن(اخبارتازہ ترین۔20 اگست 2019ء) گذشتہ روز امریکی صدر کی بھارتیوزیراعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میںمقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خاص طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسی متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(donald trump)نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری دو اچھے دوستوں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے تجارت ، اسٹریٹجک شراکت داری اور خاص طور پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر میں تناؤ کو کم کرنے کے لئے کام کرنے کے بارے میں بات ہوئی ۔یہایک سخت صورتحال ہے ، لیکن اچھی گفتگو رہی۔
آرمی چیف(army chief) کی مدت ملازمت میں توسیع درست بروقت فیصلہ قرار
گذشتہ رات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (donald trump)اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ایک مرتبہ پھر سے رابطہ ہوا ہے۔
وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(donald trump) نے نریندر مودی سے رابطے کے بعد ٹیلی فون کیا۔ رابطے کے دوران دونوں رہنماوں کے درمیان تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیراعظم نےامریکی صدرکواس بحران کا حل نکالنے کا کہا ہے۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو جلد ہٹایا جائے اور تشویشناک صورت حال کے پیش نظر مقبوضہ وادی میں یو این مبصرمشن بھیجےجائیں۔ وزیراعظم نےصدرٹرمپ کوبتایا مقبوضہ وادی میں کرفیوکو15 دن ہوچکے ہیں جس باعث شدید انسانی بحران پیدا ہوچکا ہے۔ بھارتیاقدام کے پیچھے کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرناتھا۔وزیراعظم نے ڈونلڈٹرمپ کو بتایا کہ یہ بھارت کا یک طرفہ اقدام تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ5 اگست کے اقدامات سےخطے میں سنگین صورت حال پیداہوئی۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ بھارتی وزیراعظمنریندر مودی امریکی دباو پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہو گیا ہے۔ پیر کے روزامریکی صدر کا بھارتی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور دونوں رہنماوں کے درمیان 30 منٹ طویل گفتگو ہوئی۔بتایا گیا ہے کہ رابطے کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان پر الزامات عائد کیے اور ان کی شکایتیں کیں۔ اس موقع پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (donald trump)نے نریندر مودی کو تلقین کی کہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے اور پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔ امریکیصدرڈونلڈ ٹرمپ (donald trump)کی جانب سے نریندر مودی پر تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کر زور دیا گیا جس کے بعد بھارتی وزیراعظم نے یقین دلایا کہ وہ امن کے قیام کیلئے اور حالات کی بہتری کیلئے کسی سے بھی مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کیے جانے کے بعد بھارت پاکستان کو مسلسل جنگ اور جارحیت کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ تاہم اب امریکیصدر کی جانب سے دباو ڈالے جانے کے بعد بھارتی قیادت کی ساری اکڑ نکل گئی ہے۔