سومر اپنے خاندان کا پہلا بچہ ہے جسے کلاس روم میں بیٹھنے کا موقع ملا، یونیفارم میں ملبوس سومر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
library
کراچی ( تازہ ترین اخبار۔ 20 اگست 2019ء) : کراچی کے رہائشی 9 سالہ محمد سومر کی شاہ نواز بھٹو پبلک لائبریری(library) میں کتابیں پڑھنے کی تصویر وائرل ہوئی تو اس نے سوشل میڈیاکی توجہ حاصل کر لی۔ محمد سومر سے متعلق موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وہ صبح ٹافیاں فروخت کرتا اور شام کو لائبریری میں آ کر اپنے تعلیم حاصل کرنے کے شوق کو پورا کرتا تھا اور تب ہی اس کی تصویر لے کر کسی نے سوشل میڈیا پر ڈال دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔تاہم اب محمد سومر کو اسکول میں داخلہ مل گیا ہے ۔ گذشتہ روز محمد سومر نے زندگی میں پہلی مرتبہ اسکول میں قدم رکھا۔ محمد سومر اپنے خاندان کا پہلا بچہ ہے جسے کلاس روم میں بیٹھنے کا موقع ملا ہو۔ جن دنوں محمد سومر لائبریری (library)میں پڑھنے لکھنے کی کوشش کرتا تھا اُن دنوں اس کے خاندان کو اس بات کا ذرا بھر بھی علم نہیں تھا۔
بھارت(bharat) کا ایک اور گھناؤنا اقدام، سینکڑوں کشمیری لڑکیوں کو اغوا کر لیا گیا
شاہ نواز بھٹو پبلک لائبریری(library) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر محمد سومر کی تصویر وائرل ہونے کے بعد ہمیں کئی کالز اور پیغامات موصول ہوئے۔محمد سومر لائبریری(library) کے مختلف حصوں میں ٹافیاں فروخت کیا کرتا تھا اور تب ہی اُس نے طلبا سے درخواست کی کہ کوئی اسے پڑھنا لکھنا سکھا دے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے لائبریری میں آج تک کوئی ایسا بچہ نہیں تھا جو لائبریری کے مرکزی حصے میں بیٹھ کر اتنے انہماک سے پڑھ رہا ہو۔ محمد سومر نے بتایا تھا کہ اپنے والد کے بیمار ہونے کی وجہ سے یہ کام اُسے سونپ دیا گیا اور تب سے ہی وہ یہ سب بیچ کر کچھ پیسے کماتا ہے۔تاہم اب محمد سومر کو لاڑکانہ کے ہی ایک مقامی اسکول میں داخل کروایا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسکول کے پرنسپل نے کہا کہ محمد سومر کے اسکول داخلے کے لیے اس کے خاندان کو راضی کرنا نہایت مشکل تھا۔ میں نے جہاں تک پرکھا سومر ایک ذہین بچہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سومر کے والد اس کی پڑھائی کے خلاف تھے وہ ایک دن میں 300 روپے کماتا تھا تاہم اب اس کے اہل خانہ کے اخراجات کا ذمہ میں نے اُٹھایا ہے۔ہم اس کے لیے ایک پارٹ ٹائم جاب بھی ڈھونڈ رہے ہیں تاکہ اس کے والدین اس کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت بآسانی دے دیں۔ محمد سومر بڑا ہو کر آرمی جوائن کرنا چاہتا ہے۔ محمد سومر کی یونیفارم میں ملبوس تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر صارفین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محمد سومر کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔