بجلی کے بل(Bill) پر کتے کی تصویر لگا دی گئی

پیسکو حکام نے میٹر ریڈنگ کی بجائے بل(Bill) پر کتے کی تصویر لگا ڈالی

Bill

اہور ۔ (اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2019ء)   کئی بار ایسے کام افسران سے ہوتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔اب کی بار بھی حیرانی کا لمحہ تھا جب بجلیکے بل(Bill) پر کتے کی تصویر نظر آئی۔جی قارئین بات یقین کرنے والی تو نہیں ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ پشاور میں ایک صاحب کے گھر بجلی کا بل آنے پر اس کے لیے پریشانی کا سبب بل نہیں بلکہ اس پر موجود کتے کی تصویر تھی۔دراصل جب سے موبائل فون آئے ہیں تومیٹر ریڈر کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ ہر ماہ میٹر کی ریڈنگ لے کر دفتر بھیجے گا جسے مطلوبہ شخص کے بل پر لگایا جائے گا کہ اس ماہ آپ کی ریڈنگ کیا ہے۔لہٰذا میٹر ریڈر موبائل فون لے کر گلی گلی اور محلہ محلہ پھرتے ہیں۔اسی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے جب پیسکو کے میٹر ریڈر پشاور کے شہری کے گھر پہنچا تو گھر کے باہر کتا موجود تھا جس نے میٹر ریڈر کو اپنا کام نہیں کرنے دیا۔

چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز(maryam nawaz) کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لہٰذا وہ کتے کی تصویر لے کر واپس آ گیا تاکہ حکام کو دکھا سکے کہ وہ تو گیا تھا مگر میٹرریڈنگ اس لیے نہیں لے سکا کہ وہاں کتاموجود تھا۔یہی وجہ ہے کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے کچھ انوکھا ہی کردکھایاکیونکہ انہوں نے میٹر ریڈر کی لی گئی تصویر بل(Bill) پر لگا دی۔جولائی کے بل میں نوشہرہ کے رہائشی صارف کے بجلیکے بل پر کتے کی تصویر شائع کر کے بھیج دی۔پیسکو نے اکو ڑہ خٹک کے رہائشی محمد امین نامی شخص کے بل پر ریڈنگ کی جگہ کتے کی تصویر لگا کر بھیجی جس سے شہری کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اس حوالے سے ترجمان پیسکو شوکت افضل کا موقف جاننے پر انہوں نے بتایا کہ مذکورہ بل میں نشاندہی کی گئی ہے کہ گھر کے باہر کتا موجود تھا اس لیے ریڈنگ نہیں لی جا سکی۔ بل(Bill) میں کتے کی تصویرمر وجہ قوانین کے مطابق لگائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں