اداکار حمزہ علی عباسی(Hamza Ali Abbasi) اور اداکارہ نیمل خاور کی شادی طے پاگئی

شادی کی تقریب رواں ماہ 25 اگست کو ہوگی، جبکہ دعوت ولیمہ 26 اگست کو ہوگی

Hamza Ali Abbasi

لاہور (اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2019ء) اداکار حمزہ علی عباسی(Hamza Ali Abbasi) اور اداکارہ نیمل خاور کی شادی طے پاگئی، شادی کی تقریب رواں ماہ 25 اگست کو ہوگی، جبکہ دعوت ولیمہ 26 اگست کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والے 2 مشہور و معروف فنکاروں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار حمزہ علی عباسی(Hamza Ali Abbasi) اور اداکارہ نیمل خاور کی شادی طے پاگئی ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوت نامے کے مطابق حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور 25 اگست کو رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

بینظیر بھٹو(benazir bhutto) میرے لئے ہیرو ہیں اور مجھے ان سے محبت ہے ‘ مہوش حیات

جبکہ 26 اگست کو دونوں کی دعوت ولیمہ ہوگی۔ ذرائع نے حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کیشادی کی خبر کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ خبر سامنے آتے ہی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کو ہر جانب سے مبارکباد کے پیغامات دیے جانے لگے ہیں۔واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی (Hamza Ali Abbasi)پاکستان کی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری سے گزشتہ کئی برسوں سے وابستہ ہیں۔ حمزہ علی کئی سپر ہٹ ڈراموں اور فلموں میں مرکزی کردار ادا کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ اداکارہ نیمل خاور پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں قدرے نئی ہیں، تاہم انہوں نے کم ہی وقت میں اپنی بہترین اداکاری کی بدولت خاصی شہرت سمیٹی ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں