سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ(cricket) ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

میزبان ٹیم کو کیویز کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

cricket

کولمبو (اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) سری لنکا اور نیوزی لینڈکی کرکٹ (cricket)ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل جمعرات سے کولمبو کے مقام پر شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم کو کیویز کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ سری لنکن ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

کرکٹر حسن علی(hasan ali) کااپنے نکاح سے ایک دن پہلے اپنی ہونیوالی دلہن کیساتھ فوٹو شوٹ منظر عام پر آ گیا

آئی لینڈرز ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ کیویز کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیت انکی ٹیم کے حوصلے میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم کو کیویز کو دوسرے ٹیسٹ میچ مین بھی شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کریگی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (آج) جمعرات سے 26 اگست تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے قبل 29 اگست کو نیوزی لینڈ کی ٹیم پریکٹس میچ کھیلے گی جس کے بعد نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ یکم ستمبر، دوسرا میچ 3 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں