میری والدہ میری پیدائش پر خوش نہیں تھیں، اقراء عزیز(Iqra Aziz) کا انکشاف

Iqra Aziz

اسلام آباد (اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) اداکارہ اقراء عزیز(Iqra Aziz) نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ ان کی پیدائش پر خوش نہیں تھیں۔

قندیل بلوچ(qandeel baloch) قتل کیس،قندیل بلوچ کے والدین نے بیٹوں کو معاف کر دیا

اداکارہ اقراء عزیز(Iqra Aziz) نے نجی ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ نے ان کے سامنے اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کی پیدائش پر ان کی والدہ خوش نہیں تھیں اور وہ ان کو جسمانی طور پر چھوٹے ہونے پر پریشان تھیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وہ نارمل ہو گئیں اور اب اقراء ان کی سب سے لاڈلی بیٹی ہیں۔اداکارہ کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ انہوں نے شوبزمیں اپنے کام کے ذریعے خود کو منوایا ہے اور ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے کام کی بہترین طور پر پیش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہو کبھی بھی نہیں چاہیں گی کہ لوگ ان کی منگنی کو لے کر ان کی شادی متعلق بات کریں اس لئے وہ شادی کی ڈیٹ کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں