حسن علی اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں شعیب(shoaib malik) اورثانیہ کی دعوت

دعوت میں دونوں کرکٹرز کے علاوہ قریبی دوستوں نے شرکت کی

shoaib malik

دبئی(تازہ ترین اخبار 26اگست 2019ء) قومی کرکٹر حسن علی کے نکاح کے ساتھ ہی دعوتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ممتاز آل راﺅنڈر شعیب ملک(shoaib malik) اور ان کی ٹینس سٹار بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا نے حسن علی اور ان کی نئی نویلی دلہن سامعہ آرزو کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا۔دبئی میں ہونے والی اس تقریب میںپاکستان کرکٹ ٹیم کے دونوں سٹار کرکٹرز کے علاوہ قریبی دوستوں نے شرکت کی اور خوب ہلہ گلا کیا اور تصاویر بھی بنائیں۔

پاکستان سکوائش(Squash) فیڈریشن کا رواں سال کے آخر میں پشاور میں ورلڈ جونیئر یا ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ منعقد کرانے پر غور

حسن علی نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر کھانے کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ شعیب(shoaib malik)(shoaib malik) اور ثانیہ کا شکریہ ادا کرتے لکھا کہ امید ہے کہ جلد دوبارہ آپ دونوں سے ملاقات ہوگی۔ شعیب ملک اور حسن علی کے اپنی بیگمات کے ساتھ تصاویر کو ان کے پرستاروں کی طرف سے خوب سراہا گیا ہے۔یاد رہے کہ2010ءمیں شعیب ملک کیبھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ شادی کوعالمی شہرت ملی تھی، اب فاسٹ باﺅلر حسن علی کی ایمرٹس ایئر لائن میں کام کرنے والی بھارتی فلائٹ انجینئرسامعہ آرزو کے ساتھ نکاح کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔      

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں