پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان (amir khan)کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان پہنچ گئے

amir khan

اسلام آباد (اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان (amir khan)کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔ منگل کو اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم کے خلاف آواز اٹھاؤں گا اور بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا میں اجاگرکروں گا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزیوں، کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف آواز بنوں گا، کشمیریوں کی آواز بننے کیلئے لائن آف کنٹرول کا دورہ کر رہا ہوں۔ باکسرعامر خان(amir khan) نے پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں بیٹھ کر سب صرف ٹی وی پر دیکھا، مقبوضہ کشمیر میں بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے، بچے سکول نہیں جا سکتے، انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔

اِن ویریکس ٹرافی باسکٹ بال(basketball) ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم کے خلاف آواز اٹھاؤں گا اور بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا میں اجاگر کروں گا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل عامر خان نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے بھارت کے یک طرفہ اقدامات اور مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ بربریت پرلائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں