اِن ویریکس ٹرافی باسکٹ بال(basketball) ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے

basketball

کراچی (اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) اِن ویریکس ٹرافی باسکٹ بال (basketball)ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہو گئے۔ ناصر باسکٹ بال اکیڈمی کے زیر اہتمام، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک اور ان ویریکس پائور سلوشن کے تعاون سے جاری ان ویریکس ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں نشتر باسکٹ بال(basketball) کلب نے مدمقابل فالکن باسکٹ بال کلب کو 34 کے مقابلے میں 43 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دے دی۔فاتح کلب کی جانب سے طلحہ امجد 13، وقار ذوالفقار 12 اور محمد شبیر نے 10 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے محمد صبیح 16، عمر شبیر 9 اور انزہ عمر 9 پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے۔ کھیلے گئے دوسرے میچ میں کراچی باسکٹ بال کلب نے مدمقابل کراچی یوتھ باسکٹ بال کلب کو 40 کے مقابلے میں 52 باسکٹ پوائنٹس سے مات دے دی۔

حسن علی اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں شعیب(shoaib malik) اورثانیہ کی دعوت

فاتح کلب کی جانب سے انجینئر سید زین العابدین 15، راج کمار 15 اور طیب پاشا نے 14 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے اوسید سعید 14، دانیال جمیل 12 اور ضیاء الرحمن نے 8 پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض طارق حسین، زاہد ملک، سید مصنف شاہ، ہارون خان، راحیل مبین، راج کمار لکھوانی جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون، زاہد ملک اور ڈاکٹر نعیم احمد تھے۔ میچ سے قبل مہمان خصوصی ڈی ایس پی پریڈی علی رضا کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں