وزیراعلیٰ پنجاب(Chief Minister Punjab) کو ہٹانے کے لیے وزیراعظم عمران خان پر مختلف شخصیات اور اتحادیوں کا دباؤ ہے

وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب (Chief Minister Punjab)اپنے عہدے پر قائم رہیں۔ سینئیر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود

Chief Minister Punjab

لاہور (تازہ ترین اخبار۔ 27 اگست 2019ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب(Chief Minister Punjab)سردار عثمان بزدار کو ہٹانے کے لیے وزیراعظم عمران خان پر دباؤ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ عثمان بزدار اپنے عہدے پر قائم رہیں لیکن عمران خان کی کابینہ کی مختلف شخصیات اور پنجاب سے کچھ شخصیات سمیت ان کے اتحادی بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ عثمان بزدار صاحب کو ہٹایا جائے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت کے آنے اور عثمان بزدار کووزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کے بعد سے ہی ان کو ہٹائے جانے کی خبریں کئی بار گردش میں آئیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب(Chief Minister Punjab) کے عہدے کے لیے اُمیدواروں کے نام تک سامنے آئے لیکن وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو عہدے سے نہیں ہٹایا۔

اعلیٰ تعلیم(education) یافتہ سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

وزیراعظم عمران خان کو ہر وقت وزیراعلیٰ پنجاب (Chief Minister Punjab)سردار عثمان بزدار کی حمایت کرتے اور اُن کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق یوں تو کافی علیل ہیں اور کینسر جیسے مرض میں مبتلا ہیں لیکن وہ اس کے باوجود پوری طرح اقتدار کو انجوائے کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جہانگیر ترین تو نعیم الحق کی بالکل نہیں سنتے۔ اور جو وزرا جہانگیر ترین کے حامی ہیں وہ بھی نعیم الحق کی بات نہیں سنتے جس کے بعد نعیم الحق کی تگ و تاج کا میدان پنجاب بن گیا ہے۔میرے قابل اعتماد ذرائع کے مطابق نعیم الحق نے ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شہباز گل سے کہا کہ تم ہی وزیراعلیٰ بن جاؤ ۔ نعیم الحق نے کہا کہ میں کوشش کرتا ہوں، ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ نعیم الحق نے وزیراعظم عمران خان سے بھی کہہ دیا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل اچھا آدمی ہے اسی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنا دیں۔ جبکہ حال ہی میں ترجمان مسلم لیگ ق کامل آغا نے کہا تھا کہ پرویز الٰہی کو وزیراعلی پنجاب کی پیش کش آج بھی موجود ہے، ن لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں پرویزالٰہی پرمتفق تھیں، حمزہ شہباز نے بھی پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب (Chief Minister Punjab)بننے میں مدد کی پیش کش کی۔تاہم اب ڈاکٹر شاہد مسعود کا بھی کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹانے کے لیے وزیراعظم عمران خان پر اتحادیوں سمیت کئی شخصیات کا دباؤ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں