مقبوضہ کشمیر(Jammu Kashmir) میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے

مقبوضہ وادی میں 23 ویں‌ روز کرفیو کے باوجود کشمیریوں کی مزاحمت

Jammu Kashmir

مقبوضہ کشمیر(Jammu Kashmir) میں قابض بھارت کی پابندیوں اور لاک ڈاؤن کو 23 دن گزر گئے،مقبوضہ کشمیرمیں ہونےوالاظلم وستم چھپانے کے لیے بھارت نے ٹیلی فون ،انٹرنیٹ ،ٹی وی چینلز، اخبار بند کرکھے ہیں۔

سخت ترین پابندیوں باوجود کئی علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں 23 روز سے جاری لاک ڈاؤن پر ریاست کے گورنر ستیاپال ملک نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا وادی میں تو چار چار ماہ ہڑتالیں رہی ہیں۔

پاک چین افواج(army) میں مزید تعاون کے فروغ کیلئے ایم اویو پر دستخط

مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی بندشیں چوتھے ہفتے میں داخل ہو گئی ہیں۔ مواصلاتی رابطے، ٹی وی چینلز اور اخباروں کی اشاعت بدستور بند ہے۔ واضح رہے کہ بی جے پی حکومت کی طرف سے 5اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعدوادی کشمیر اور جموں خطے کے ڈوڈہ ،کشتواڑ، پونچھ، رام بن اور راجوری اضلاع میں ٹیلیفون ، موبائل اور انٹرنیٹ سروسز سمیت تمام مواصلاتی رابطے منقطع اور ٹیلیویڑن کی نشریات بندہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں