لاہور میں ساتویں بزنس فورم صنعتی نمائش سے ملکی انڈسٹری ترقی کرے گا ‘خادم حسین(Khadim Hussain)

نمائش میں چائینہ اور پاکستانی کمپنیوں کے شرکت سے جوائنٹ وینچرز اورپارٹنر شپ کے مواقع فراہم ہونگے ‘ سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

Khadim Hussain

لاہور(اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 27 اگست2019ء) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین(Khadim Hussain) سینئر نائب صدر خادم حسین نے کہا ہے کہ چائنہ چیمبر آڑ کامرس برائے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ مشینری اور الیکٹرونگ مصنوعات ،اوورسینز انوسٹمنٹ ،فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس کے مشترکہ تعاون سے لاہور میں2ستمبرسی4ستمبر تک ساتویں پاک چائنہ بزنس فورم اور صنعتی نمائش کے انقعاد سے ملکی انڈسٹری ترقی کرے گی۔

ہائیکورٹ(high court) نے ٹیکسٹائل انڈسٹری سے بجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس وصولی روکدی ،ایف بی آر اور لیسکو سے جواب طلب

نمائش میں سو سے زائد چینی اور سو سے زائد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت سے جوائنٹ وینچر ز اور پارٹنر شپ کے وافر مواقع دستیاب ہونگی جس سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین (Khadim Hussain)نے کہا کہ نمائش میں صنعتی مشینری ،آٹو پارٹس،مشین پارٹس،بلڈنگ میٹیریل،انرجی ،الیکٹرونک اور الیکٹرونک مصنوعات ،فٹنس ایکوئپمنٹ، آئی ٹی،پروسیسنگ مشینری اور دوسری صنعتوں کے لوگ حصہ لے رہے ہیں تین روزہ صنعتی نمائش پاکستان اور چائینیز کاروباری برادری کو باہم تعاون کا موقع فراہم کرے گی ۔ملک بھر میں ایسی صنعتی نمائشوں سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں