طلال چوہدری(Tallal Chaudhry) کی نواز شریف کے صاحبزادے سے ملاقات

طلال چوہدری(Tallal Chaudhry) نے مریم نواز کا پیغام نواز شریف کے صاحبزادے کو پہنچایا،ایک پیکٹ بھی ان کے حوالے کیا

Tallal Chaudhry

لاہور ۔ (اخبارتازہ ترین۔ 27 اگست2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماطلال چوہدری(Tallal Chaudhry) کی سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے سے ملاقات ہوئی ہے۔دونوں کے درمیان یہ ملاقات لندن کے ایک ریسٹورانٹ میں ہوئی۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ دونوں کے مابین یہ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے سے زائد تک جاری رہی۔اس دوران طلال چوہدری نے ایک پیکٹ بھی نواز شریف کے صاحبزادے کے حوالے کیا۔طلال چوہدری کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے طلال چوہدری(Tallal Chaudhry) کو ناصر بٹ سے ملاقات کی بھی ہدایت کی ہے۔طلال چوہدری نے مریم نواز کا پیغام نواز شریف کے صاحبزادے کو پہنچایا۔اور حکومت سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی پر بھی گفتگو کی گئی۔طلال چوہدری کی اسحاق ڈار سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

وزیراعظم ہاؤس(prime minister house) میں جنگ چل رہی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری(Tallal Chaudhry) اس ملاقات کے بعد بہت اداس نظر آئے۔ملاقات میں ویڈیو سکینڈل سے متعلق بھی خصوصی گفتگو کی گئی۔جب کہ دوسری جانب معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ احتساب عدالتکے جج ارشد ملک کی ایک تو وہ ویڈیو ہے جو مریم نواز چلا رہی ہیں لیکن اُن کی اس کے علاوہ ایک اور ویڈیو بھی ہے جو 2003ء سے چل رہی ہے۔ اور اس پر وہ 2003ء سے بلیک میل ہو رہے ہیں۔ اُس وقت ارشد ملک ملتان میں ایڈشنل جج ہوتے تھے،کئی صحافیوں کا خیال ہے کہ مریم نواز کے پاس اور بھی کئی ویڈیوز موجود ہیں۔خیال رہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے خلاف ویڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ گذشتہ روز سپریم کورٹ نے سنا دیا تھا۔ جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں بھی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے خلاف باقاعدہ کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جب کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے ویڈیو سکینڈل کا سارا معاملہ مریم نواز پر ڈال دیا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں تو بس پریس کانفرنس سے کچھ دیر قبل بتایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں