دونوں کی شادی کے حوالے سے اہم پیشرفت ‘شادی جلد ہو گی‘عنایہ شیخ
nazish jehangir
لاہور (اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 27 اگست2019ء) اداکار محسن عباس حیدر اور ماڈل گرل نازش جہانگیر(nazish jehangir) کے معاشقے کی خبروں کے بعد اب ان کی شادی کے حوالے سے اہم پیشرفت بھی سامنے آگئی ہے۔گزشتہ دنوں اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں اپنے شوہر کی جانب سے گھریلو تشدد کا سامنا ہے۔ یہ معاملہ سامنے آیا تو کئی روز تک میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس پر بحث ہوتی رہی جبکہ محسن عباس کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوگیا۔
فلم ’’سپر اسٹار‘‘(superstar) کی کاسٹ فلم کی کامیابی پر شائقین کا شکریہ ادا کرنے لاہور پہنچ گئی
اس دوران فاطمہ سہیل چوہدری کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ ان کے شوہر کا ماڈل گرل نازش جہانگیر (nazish jehangir)کے ساتھ معاشقہ ہے لیکن اب اس کی تصدیق ہوگئی ہے۔انسٹاگرام پر ایک خاتون صارف عنایہ شیخ کی جانب سے محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر کی ایک تصویر شیئر کی گئی اور کہا گیا کہ بہت جلد یہ بہترین جوڑے بننے والی ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے اسے ایک روٹین کی پوسٹ سمجھا لیکن یہ پوسٹ اس وقت اہمیت اختیار کرگئی جب اسے نازش جہانگیر نے نہ صرف لائک کیا بلکہ اس پر تبصرہ بھی کیا۔