مئیر کراچی وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال(mustafa kamal) کو معطل کردیا

مصطفیٰ کمال (mustafa kamal)کو بدتمیزی پر معطل کیا،یہ اس قابل نہیں کہ ان کے ساتھ کام کیا جائے۔ مئیر کراچی وسیم اختر

mustafa kamal

کراچی (اخبارتازہ ترین۔27 اگست 2019ء) مئیر کراچی وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال(mustafa kamal) کو معطل کردیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے عہدہ ملتے ہی کے ایم سی پر چائنہ کٹنگ کر دی۔ یہ اس قابل نہیں کہ ان کے ساتھ کام کیا جائے۔مصطفیٰ کمال(mustafa kamal) مجھ پر بھی ذاتی تنقید کر چکے ہیں۔وسیم اختر نے مزید کہا کہ مصطفیٰ کمال کو بدتمیزی پر معطل کیا، یہ کام کی بجائے سیاست چمکا رہے ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ شب مصطفیٰ کمال کو کراچی کا نیا “میئر” بنا یا گیا تھا، میئر کراچی وسیم اختر نے سابق میئر کو ڈائریکٹر گاربیج تعینات کیا تھا، چئیرمین پاک سرزمین پارٹی کے پاس میئر جتنے اختیارات ہوں گے، شہر کے 4 اضلاع کو 3 ماہ کے اندر صاف کرنے کے ذمے دار ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب(Chief Minister Punjab) کو ہٹانے کے لیے وزیراعظم عمران خان پر مختلف شخصیات اور اتحادیوں کا دباؤ ہے

لراچی کے میئر وسیم اختر نے شہر کے 4 اجلاع کی صفائی کی ذمے داری سابق میئرکراچی اور چئیرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال(mustafa kamal) کو سونپ دی تھی۔وسیم اختر نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق آئندہ 3 ماہ کیلئے مصطفیٰ کمال کراچی کے 4 اضلاع کے ڈائریکٹر گاربیج ہوں گے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے چئیرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کو کراچی کا ڈائریکٹر گاربیج تعینات کرنے کے بعد کہا تھا کہ کراچیکے نالوں کی صفائی کے 50کروڑ ملے تھے لیکن نالے صاف نہیں ہوسکتے خواہ 50 ارب دے دیں۔انہوں نے مصطفیٰ کمال کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اب مصطفی کمال 35(mustafa kamal) ڈمپرز اور 2 لوڈرز کے ساتھ کراچی کا کچرا اٹھا کردکھا دیں میں ان کو مان جاﺅں گا۔ وسیم اختر نے کہا کہ مصطفی کمال میرے آفس آجائیں ، میں ان کو مشینری کی تفصیلات دیدوں گا ۔ جس کے بعد مصطفیٰ کمال نے آتے ہی کراچی کے چاروں اضلاع کے مئیرز کو عہدے سے ہٹا کر رات 2بجے افسران کو طلب کر لیاتھا۔۔ انہوں نے کہا ہے کہ میئر کراچی سے درخواست ہے متعلقہ افسران سے کہیں کہ میری کال ریسیوکریں، جو میری کال کا جواب نہیں دے گا میں اس کے گھر چلا جاؤں گا۔ تاہم آج اس تمام معاملے میں ڈرامائی موڑ اس وقت آ گیا جب مئیر کراچیوسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو معطل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں