عظیم قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں :میجر جنرل آصف غفور(asif ghafoor)

جی ایچ کیو میں شام کے وقت تقریب نہیں دن کے وقت ہو گی، اس سال بھی ہر شہید کو یاد کیا جائے گا۔

asif ghafoor

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر میں یوم ِدفاع و شہدا دوہزار انیس کے حوالے سے کانفرنس کاانعقاد کیاگیا، جس میں ملک بھر سے سول و فوجی حکام نے شرکت کی اوریومِ دفاع و شہدا کی تقریبات سے متعلق بات چیت کی۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پچھلے سال پہلی بار ہر شہید کے گھر جانے کا پروگرام شروع کیاگیاجس کا بہت اچھا رسپانس ملا اس لئے اسے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نویں اور دسویں محرم(muharram) کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

12 بجے قومی ترانہ اور کشمیر کا ترانہ بجایا جائے گا ۔ پچھلے سال کی طرح عوامی مقامات پر شہیدوں کی تصاویر بھی لگائی جائیں گی ۔عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم دفاع و شہدا کے موقع پر وزیراعظم کےاعلان کردہ ”کشمیر آور”کے سلسلے میں بھی بات چیت ہو گی۔ کومت کے اعلان کے مطابق 12بجے ملک بھر میں سائرن بجائےجائیں گے۔ ملکی ہیرو،شوبز اور میڈیا کےنمایندے اور میڈیا بھرپور شرکت کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یوم دفاع و شہدا کی تقریب کے فارمیٹ میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہو گی۔ جی ایچ کیو میں شام کےوقت تقریب نہیں ہو گی۔ میجر جنرل آصف غفور(asif ghafoor) نے بتایا کہ یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے تقریب اس سال سے دن کے وقت ہو گی جس میں صرف شہدا کے لواحقین اور غازی شریک ہوں گے۔ ”کشمیر بنے گا پاکستان” تقریبات کا حصہ ہو گا۔ یوم دفاع کی مناسبت سے چھاؤنیوں میں ہتھیاروں کی نمائش ہوگی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یادگار شہدا پر حاضریں دیں گے اور پھول چڑھائیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شہدا کے لواحقین اور غازیوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں