ڈوٹا 2 (dota 2)چیمپئن شپ میں فاتحین نے ٹینس اور گالف کے عالمی مقابلے جیتنے والوں سے زیادہ رقم کمائی

dota 2

ای سپورٹس ایک بہت بڑی صنعت بن چکی ہے۔ ای سپورٹس کے مقابلوں میں  بھی اب فاتحین  کئی کئی ملین ڈالر جیت رہے ہیں۔ 
اس سال ہونے والا انٹرنیشنل ڈوٹا 2 (Dota 2) ٹورنامنٹ بھی پچھلے سال جیتنے والی ٹیم او جی نے جیت لیا۔ اس جیت کے بعد فاتح ٹیم کو 34,292,599 ڈالر کی انعامی رقم میں سے 15,603,133 ڈالر ملے۔ یہ ای سپورٹس کی تاریخ کا سب سے بڑا انعام ہے۔ او جی کی ٹیم کو ملنے والا انعام ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں میں تقسیم ہوگا۔

وٹس ایپ(whatsapp) کی نئی اپ ڈیٹ صارفین کو بتائے گی کہ میسج کتنی بار فارورڈ ہو چکا ہے

ای سپورٹس کنسلٹنٹ روڈ بریسلاؤ کا کہنا ہے کہ انعامی رقم کی 15.6 ملین ڈالر کی رقم میں سے ہر کھلاڑی کو 3.1 ملین ڈالر ملیں گے۔
اس کے مقابلے میں دیکھا جائے تو ٹائیگر وڈ کو 2019 ماسٹرز میں 2.07 ملین ڈالر ملے۔ اس سال ویمبلڈن میں نواک جوکووچ  کو 2.9 ملین ڈالر ملے۔ مقابلے میں رنر اپ ٹیم کو 4,458,038 ڈالر ملے۔ یعنی ہر کھلاڑی 892,000 ڈالر ملے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں