نویں اور دسویں محرم(muharram) کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی جائے گی

muharram

لاہور ( تازہ ترین اخبار۔ 28 اگست 2019ء) : نویں اور دسویں محرم(muharram) کوموبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے نویں اور دسویں محرم کو موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جبکہ دفعہ 144 کے تحت صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محرم (muharram)الحرام کے لیے پنجاب کے 12 اضلاع حساس قرار دیے گئے ہیں۔

فضائی حدود کی بندش سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا: شاہ محمود قریشی(shah mehmood qureshi)

محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے سکیورٹی اداروں کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ تاہم 26 اضلاع میں پاک فوج جبکہ 8 اضلاع میں رینجرز تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نویں اور دسویں محرم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ لیسکو حکام کے مطابق لیسکو ریجن میںلوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ جبکہ محرم(muharram) الحرام کی مناسبت سے مرکزی جلوس کے روٹ کے لیے اسپیشل سکواڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں