فضائی حدود کی بندش سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا: شاہ محمود قریشی(shah mehmood qureshi)

جو بھی فیصلہ ہوگا وہ وزیراعظم عمران خان کریں گے‘ شملہ معاہدے کے تحت مسئلے کو دوطرفہ بات چیت سے حل کرنے کے پابند ہیں. وزیرخارجہ کی صحافیوں سے گفتگو

shah mehmood qureshi

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی(shah mehmood qureshi) کا کہنا ہے کہ بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ یہ فیصلہ سوچ بچار اور ہر پہلو کو دیکھ کر کیا جائے گا ان کے بقول اس کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

اسلام آباد میں نادرا ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی (shah mehmood qureshi)کا کہنا تھا کہ کشمیر دو طرفہ معاملہ ہے تو مودی نے یک طرفہ قدم کیوں اٹھایا؟

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں۔ جب کہ ایران نے بھی کشمیر کے معاملے پر بھرپور بیان دیا ہے جس پر ایرانی قیادت کے شکرگزار ہیں۔

اب جنگ ہوئی تو آخری ہوگی۔ وزیر ریلوے شیخ رشید(sheikh rasheed)

شاہ محمود قریشی (shah mehmood qureshi)نے کہا کہ پاکستان کا موقف دنیا میں بہتر انداز میں پہنچانے کے لیے میڈیا بھی خراج تحسین کا مستحق ہے‘وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہپاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے پلان تیار کرلیا ہے جہاں وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو اہم تقریر بھی کریں گے. انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اجلاس کے علاوہ بھی دیگر اہم غیر ملکی سربراہان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے اور انہیں کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں گے.قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چیئرمین نادرا مبین سلطان سے ملاقات کی تھی جہاں انہیں نادرا کی کارکردگی اور اوورسیز پاکستانیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی. دریں اثناءوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یورپی ملک بیلجیئم کے وزیر خارجہ ڈائیڈیر رینڈرس سے فون پر بات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں