اداکار شمعون عباسی(shamoon abbasi) ’’ابھی نندن‘‘ کا کردار ادا کریں گے

shamoon abbasi

لاہور: اداکار شمعون عباسی(shamoon abbasi) کامیڈی فلم “ابھی نندن کم آن” میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے کردار میں جلوہ گر ہو نگے۔

رپورٹ کے مطابق معروف مصنف و ہدایتکار خلیل الرحمن قمر نے پاکستان میں گرفتار کئے جانے والے بھارتی ایئر فورس کے پائلٹ ابھی نندن پر مبنی کامیڈی فلم “ابھی نندن کم آن‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی کہانی انہوں نے تحریر کر لی ہے۔

’لال کبوتر‘ اور ’باجی‘ عالمی فلم(film) فیسٹیول کے لیے منتخب

فلم کی شوٹنگ 20 ستمبر سے شروع ہو گی، ان دنوں فنکاروں کی کاسٹ کا سلسلہ جاری ہے، فلم 27 فروی 2020 کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں