خوبرو محافظ خاتون بادشاہ کے دل میں اتر گئی,تھائی لینڈ(Thailand)

تھائی ملکہ کی غیر معمولی تصاویر نے تہلکہ مچا دیا

Thailand

بینکاک (وائس آف ایشیا ) تھائی لینڈ(Thailand) کے شاہی محل نے اپنی نئی نویلی ملکہ کی کچھ غیر معمولی تصاویر آفیشل ویب پر اپ لوڈ کیں، صارفین کی بڑی تعداد نے اس کو دیکھنے میں دلچسپی لی۔ جس کے باعث ویب سائٹ کریش ہوگئی۔ منظر عام پر آنے والی تصاویر میں ملکہ کو فائٹر جیٹ، جنگی لباس اور بندوق چلاتے دیکھا جا سکتا ہے، بھارتی ٹی وی کے مطابق تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن نے 67 سال کی عمر میں تیسر شادی اپنی اور ذاتی سکیورٹی گارڈ سے شادی کی ہے

15 سالہ لڑکی نے بوائے فرینڈ(boyfriend) سے بات کرنے سے منع کرنے پر والد کو قتل کر دیا

شاہی محل نے بادشاہ کی جانب سے اعلیٰ شاہی اعزاز پر تعینات کی جانے والی سنینات ونگوجری پکدے کی 46 صفحات اور 60 نایاب تصویروں پر مشتمل میگزین کو گزشتہ ہفتے جاری کیا گیا تھا۔خبر رساں اداروں کے مطابق میگزین میں دی جانے والی معلومات کے مطابق سنینات ونگوجری پکدے 1985 میں تھائی لینڈ (Thailand)میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے2008 میں نرسنگ میں گریجوایشن کیا۔ آرمی کالج سے نرسنگ کرنے کے بعد مختلف کورسز کرنے اور جنگی پائلٹ کی تعلیم بھی حاصل کی اور بعد ازاں شاہی فوج میں بطور پائلٹ شمولیت اختیار کی۔سنینات ونگوجری پکدے کو پیشہ ورانہ خدمات کے عوض توجہ حاصل رہی اور وہ بادشاہ کی قابل بھروسہ اور قریبی محافظ خواتین میں سے ایک تھیں۔شاہی محل کی جانب سے جاری کی جانے والی تصاویر میں سنینات ونگوجری پکدے کو متعدد مواقع پر بادشاہ کے انتہائی قریب دیکھا جا سکتا ہے۔سنینات ونگوجری پکدے فوج میں جنرل کے عہدے پر خدمات سر انجام دے رہی تھیں، تاہم انہیں بادشاہ نے اچھی خدمات کے عوض رواں برس 26 جولائی کو اپنی 67 ویں سالگرہ پر اعلیٰ شاہی عہدے پر فائز کردیا تھا۔جنرل سنینات ونگوجری پکدے کو بادشاہ نے ولی عہد جیسا رتبہ رکھنے والے عہدے پر فائز کیا ہے اور یہ عہدہ تھائی لینڈ(Thailand) میں 100 سال بعد کسی خاتون کے پاس آیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں بادشاہ نے اپنی خوبرو خاتون محافظ 34 سالہ سنینات ونگوجری پکدے کو اعلیٰ شاہی عہدے پر فائز کیا ہے، وہیں انہوں نے رواں برس مئی میں ایک اور خاتون محافظ سے شادی کرلی تھی۔بادشاہ ماہا وجیرالونگ کورن نے رواں برس مئی میں اپنی باڈی گارڈ خاتون 41 سالہ سوتھدا ایودھیا سے شادی کی تھی اور شادی کے محض 2 دن بعد ہی انہوں نے اسے ملکہ کا درجہ دے دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں