خاتون اینکر نے اینکر(anchor) پر عریاں تصاویر اپلوڈ کرنے کا الزام عائد کیا

خاتون اینکر پرسن کی درخواست پر اینکر (anchor)گرفتار

anchor

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی نے نجی ٹی وی کی خاتون اینکر پرسن کی شکایت پر نجی ٹی وی چینل کے اینکر(anchor) کو حراست میں لے لیا۔ سائبر کرائم حکام کے مطابق خاتون اینکر کی عریاں تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرنے کی شکایت پر کارروائی کی گئی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر پرسن نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی پورٹل پر ایک شکایت تحریر کی کہ سوشل میڈیا پر مختلف اکاؤنٹس کے ذریعے ان کی تصاویر کو ایڈیٹ کر کے عریاں حالت میں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا جا رہا ہے

عظیم قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں :میجر جنرل آصف غفور(asif ghafoor)

جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی ایک خاتون سب انسپکٹر سبین کو تفتیش سونپی گئی جس نے خاتون اینکر کے بیان اور ان کی جانب سے پیش کئے گئے۔ شواہد کی روشنی میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر(anchor) پرسن ارشاد جاگیرانی کو حراست میں لے کر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل منتقل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں