غزنوی میزائل(Ghaznavi missile) کا رات کے وقت کامیاب تجربہ کیا گیا،غزنوی میزائل 290کلومیٹر تک مختلف نوعیت کے وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر
Ghaznavi missile
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی(Ghaznavi missile) کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ گزشتہ شب کیا گیا ۔
صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور قوم کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ میزائل رات میں 290 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
واضح رہے گذشتہ رات پاکستان نے تباہ کن کروز میزائل کا تجربہ کرکے بھارت کے ہوش اڑا دیے، عسکری ذرائع کے مطابق پاکستان نیوی کی جانب سے سمندری حدود میں اینٹی شپ “حربہ” نیول کروز میزائل کا تجربہ کیا گیا جو سطح سے سطح تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
فضائی حدود کی بندش سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا: شاہ محمود قریشی(shah mehmood qureshi)
عسکری ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ پاک فضائیہ اور بری فوج کی طرح پاکستان کی بحریہ بھی بھارت کے کس بھی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ پاکستان نیوی پاکستان کی سمندری حدود میں مسلسل متحرک ہے اور دشمن پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ جبکہ دشمن کو پیغام بھی بھیجا گیا ہے کہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔اس سلسلے میں پاکستان نیوی نے گزشتہ دنوں سمندری حدود میں جدید کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔پاکستان نیوی کی جانب سے سمندری حدود میں اینٹی شپ “حربہ” نیول کروز میزائل کا تجربہ کیا گیا۔ “حربہ” نیول کروز میزائل سطح سے سطح تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ “حربہ” نیول کروز میزائل کا تجربہ پی این ایس عظمت سے کیا گیا۔ واضح رہے کہپاکستان اور بھارت مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کر دیے جانے کے بعد جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔بھارت کی جانب سے پاکستان کو ایٹمی جنگ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جبکہ سرحدوں پر فوج اور اسلحے کی تعداد میں اضافہ کرکے اشتعال انگیزی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس صورتحال میں پاک فوجبھی مکمل طور پر الرٹ ہے اور بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دینے کی تیاری کیے بیٹھی ہے۔