traffic
وزیر اعظم عمران خان کی کال پر کل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا، اس سلسلے میں ملک بھر میں کل 12سے ساڑھے12بجے تک تمام ٹریفک (traffic)روک دی جائے گی۔
عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کے لیے حکومتی سطح پر احتجاجی مظاہروں کاپلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ بحیثیت قوم کشمیریوں کےساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کل وزیراعظم سیکریٹریٹ کےسامنےاجتماع ہوگا جس کی قیادت وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔
حکومت شاہراہِ دستور پر مرکزی اجتماع کرے گی۔
ملکی دفاع مزید مضبوط:بیلسٹک میزائل غزنوی(Ghaznavi missile) کا کامیاب تجربہ
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور اردن کے شاہ عبداللّٰہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم وستم سے آگاہ کرنے کے لیے حکومتی کوششیں جاری ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی جابرانہ پالیسیاں سنگین انسانی بحران کا باعث ہیں۔ بھارت متنازع علاقےکی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون نےکہا کہ وہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کا قریب سےجائزہ لے رہے ہیں۔