ٹی ٹونٹی اور 2 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریزقذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی، سیریز 26 اکتوبر سے 4 نومبر تک جاری رہے گی
bangladesh
دنیا نیوز کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے پی سی بی سر توڑ کر کوششیں کر رہا ہے، متوقع دورہ سری لنکا آئندہ ماہ ہو گا جس کے بعد بنگلہ دیش(bangladesh) کی وومن ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی اور سونے میدان آباد کرے گی، اسی پر پی سی بی کی طرف سے بنگلہ دیشی وومن ٹیم کے دورہ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، اس دورے کے دوران مہمان ٹیم تین ٹی ٹونٹی اور دو ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی، یہ تمام میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونگے۔
گذشتہ 4 سالوں میں بنگلہ دیش(bangladesh) ویمن کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔مہمان ٹیم کا دورہ پاکستان پی سی بی کی جانب سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
سری لنکامینز کرکٹ ٹیم بھی ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کے لیے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔
اس سے قبل بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم نے 2015 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔دورے میں 2 ٹی ٹونٹی اور 2 ایک روزہ میچز شامل تھے۔
قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے گذشتہ سال 4 ٹی ٹونٹی اور 1 ایک روزہ میچز کے لیےبنگلہ دیش(bangladesh) کا دورہ کیا تھا۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی سیریز 3-0 سے جیتی جبکہ سیریز کے واحد ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش فاتح رہا تھا۔
شیڈول:
26 اکتوبر: پہلا ٹی ٹونٹی میچ، قذافی اسٹیڈیم لاہور
28 اکتوبر: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، قذافی اسٹیڈیم لاہور
30 اکتوبر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ، قذافی اسٹیڈیم لاہور
2 نومبر: پہلا ایک روزہ میچ، قذافی اسٹیڈیم لاہور
4 نومبر: دوسرا ایک روزہ میچ، قذافی اسٹیڈیم لاہور