جرائم پر مبنی فلم ’جوکر‘(Joker)رواں سال اکتوبر میں ریلیز ہوگی۔

ہالی ووڈ کی جرائم پر مبنی فلم “جوکر”(Joker) کا آخری ٹریلر منظر عام پر آگیا

Joker

تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی جرائم پر مبنی فلم ’جوکر‘ ( Joker )کا آخری ٹریلر بھی منظر عام پر آگیا جو فلم بینوں کا دل جیتنے میں کامیاب دیکھائی دیتا ہے۔ فلم ’جوکر‘( Joker ) رواں سال اکتوبر میں ریلیز ہوگی۔

ٹوڈ فلپس کی ہدایات میں بننے والی فلم کی کہانی ایک اسٹینڈ اَپ کامیڈین کے گرد گھومتی ہے جو حالات و واقعات سے پریشان ہو کر جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیتا ہے اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات لوگوں کو حیران و پریشان کر دیں گے۔ اس فلم کو بریڈلی کوپر اور ٹوڈ فلپسکی پروڈیوس کررہے ہیں۔

محسن عباس حیدرا ور نازش جہانگیر(Nazish Jehangir) جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

فلم میں ہولی وڈ اداکار جوا کوائین فیونکس مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں رابرٹ ڈی نیرو، زیزی بیٹس، بِل کیمپس، فراسنسزکونروئے اور بریٹ کولن سمیت کئی فنکار موجود ہیں۔55 ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی یہ فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں