پاکستان میں شہر شہر، قریہ قریہ کشمیر آور منانے کیلئے لوگ سڑکوں پر نکل آئے، کشمیریوں(Kashmiris) سے اظہار یکجہتی اور وادی میں مظالم کیخلاف بھارت کیخلاف شدیدا حتجاج کیا گیا۔
Kashmiris
پاکستانیوں کے کشمیریوں(Kashmiris) سے اظہارِ یکجہتی کے انداز نے بھارت کو جلا کر رکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق آج پوری قوم کشمیر سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کھڑی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق آج پاکستانی قوم نے پوری قوم کو بتا دیا کہ ہم اور کشمیری عوام ایک ہیں۔آج بارہ بجے پورے ملک کا پہیہ جام ہو گیا۔ملک کے وزیراعظم عمران خان سے لے کر چھوٹے چھوٹے بچوں تک کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے بارہ بجے کھڑے ہوئے۔وزیراعظم آفس کے دروزے کھول دئیے گئے۔وزیراعظم سیکٹریٹ کے باہر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے عوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔۔پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
ملک بھر میں کل 12بجے تمام ٹریفک(traffic) روک دی جائے گی
کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پوری قوم کشمیریوں(Kashmiris) کی آواز بن گئی، کشمیری بھائیوں سے اظہا ریکجہتی کیلئے ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا۔ صادق آباد، پاک پتن، جہانیاں، وہاڑی اور دیگر کئی شہروں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئی، طلبا اور مختلف مکاتب فکر کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے۔
بلوچستان میں گوادر، قلعہ عبداللہ، چاغی میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے وادی میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کیا۔ خیبرپختونخوا میں سوات کے عوام نے کشمیریوں(Kashmiris) سے بھرپوریکجہتی کا اظہار کیا۔ میرپور آزاد کشمیر میں خواتین کشمیریوں کی حمایت میں میدان میں آگئیں، وادی میں نہتے کشمیریوں پر مظالم پر مودی سرکاری کیخلاف شدید احتجاج کیا۔
ایک صارف نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان کی عوام ایک ہیں،اور دونوں ایک قوم ہیں۔اس کے علاوہ save kashmir کا ہیش ٹیگ بھی ٹویٹر پر ٹرینڈ کرتا رہا۔ ایک صارف نے کہا کہ بھارت میں سیو کشمیر کا ٹرینڈ دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔