9اور 10محرم الحرام(muharram ul haram) کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے

muharram ul haram

وفاقی حکومت نے 9اور 10محرم الحرام (muharram ul haram)کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10ستمبر کو 9اور 10محرم الحرام کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں عام تعطیل ہو گی۔

جب کہ دوسری جانب نویں اور دسویں محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے نویں اور دسویں محرم کو موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جبکہ دفعہ 144 کے تحت صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محرم الحرام ک(muharram ul haram)ے لیے پنجاب کے 12 اضلاع حساس قرار دیے گئے ہیں۔

بچیوں(child) کےزیادتی کی ویڈیوز

خیال رہے کہ رواں سال ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظرہر سال محرم الحرام (muharram ul haram)کے مہینے میں اس کی عظمت اور تقدس کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جاتے ہیں۔اس سال بھی محرم کی آمد کے موقع پرصوبہ بھر بالخصوص لا ہور میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لانے کے لیے لاہور پولیس اور دیگر انتظامیہ مصروف عمل ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے سول سیکرٹریٹ میں قائم مرکزی کنٹرول روم اور قربان لائنز میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ بھی کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کنٹرول روم اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں اینٹی گریٹڈ کمانڈ، کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کے مختلف حصے دیکھے۔وزیراعلیٰ کوسول سیکرٹریٹ میں قائم مرکزی کنٹرول روم میں محرم الحرام کے دوران کئے گئے سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران پرامن فضا کے قیام کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور گزشتہ برسوں سے بڑھ کر سکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔مجالس اور جلوسوں کیلئے روٹ اور وقت کی پابندی یقینی بنائی جائے۔عثمان بزدار نے کہاکہ اپنے اضلاع میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے امن کمیٹیوں کے ارکان متحرک کردار ادا کریں۔ محرم الحرام(muharram ul haram) کے دوران سکیورٹی انتظامات میں معاونت کیلئے فوج اور رینجرز کو طلب کیا گیا ہے۔مجالس اور جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔قابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے سکیورٹی اداروں کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔تاہم 26 اضلاع میں پاک فوج جبکہ 8 اضلاع میں رینجرز تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نویں اور دسویں محرم کو بجلی کیلوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ لیسکو حکام کے مطابق لیسکو ریجن میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ جبکہ محرم الحرام(muharram ul haram) کی مناسبت سے مرکزی جلوس کے روٹ کے لیے اسپیشل سکواڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں