ایک نوجوان نے بیک وقت 2 لڑکیوں سے شادی(Wedding) کرلی

کسی کا دل نہیں توڑ سکتا تھا اسی لیے دونوں محبوباؤں سے شادی(Wedding) کر لی

Wedding

محبت کسی کو کبھی بھی ہو سکتی ہے اور اس کی کامیابی اسی صورت سمجھی جاتی ہے جب دونوں لوگ شادی(Wedding) کر لیں . دنیا کے ہر ملک میں محبت کرنے والے بستے اور اپنے پیار کو پانے کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی بھی دینے کے لیے تیار ہوتے ہیں .

تاہم آپ نے یہ محاورہ بھی سن رکھاہوگاکہ شادی کا لڈو جو کھائے پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے، مگر ایسا کبھی نہیں سنا ہوگا کہ دوسروں کو تکلیف سے بچانے کے لیے ایک نوجوان بیک وقت اپنی 2 محبوباؤں کو شریک حیات بنالے۔ایسا انوکھا واقعہ انڈونیشیا میں پیش آیا، جہاں ایک نوجوان نے بیک وقت 2 لڑکیوں سے شادی(Wedding) کرلی کیونکہ وہ کسی کا دل دکھانا نہیں چاہتا تھا۔دو لڑکیاں ایک ہی لڑکے سے محبت کرتی تھیں اور ان دونوں نے بیک وقت پروپوز بھی کر دیا۔

شادی(wedding) میں شرکت :سعودی کفیل کی انسان نوازی

اب لڑکا پہلے تو پریشان ہوا کہ میں کس سے شادی(Wedding) کروں اور کس سے نہ کروں تاہم بعد میں اس نے فیصلہ کیا کہ وہ دونوں سے شادی کر لیتا ہے۔

دولھا نے شادی کے حوالے سے جو وجہ بتائی وہ انتہائی دلچسپ ہے.اس کا کہنا تھا ‘میرا دل کسی کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا، اسی لیے میں نے دونوں سے بیک وقت شادی کا فیصلہ کیا’.حیران کن طور پر دونوں خواتین بلکہ ان کے گھروالے بھی اس کے لیے ہنسی خوشی تیار ہوگئے.لڑکے نے تو لڑکیوں سے شادی کی وجہ محبت بتائی ہے تاہم بظاہر اس کی وجہ نوجوان کی جانب سے بھاری جہیز کی ادائیگی تھی کہ اس نے دونوں خاندانوں میں 10، 10 ہزار انڈونیشین روپے ادا کیے. ویسے انڈونیشیا میں مردوں کی ایک سے زیادہ شادیوں کا رواج کافی عام ہے مگر ایک ساتھ 2 خواتین سے شادی عام نہیں.یاد رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ پاکستان میں بھی پیش آ چکا ہے کہ ایک لڑکے نے جب ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہی تو اس نے شرط رکھی کہ پھر آپ کو میری دوست سے بھی شادی کرنا پڑے گی لہٰذا لڑکے نے دونوں سہیلیوں سے شادی(Wedding) کر لی تھی،یہ واقعہ پنجاب کے ایک شہر میں پیش آیا تھا… 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں