نئے قانون کے تحت اس طرح اب بحرین(bahrain) ائیرپورٹ پر سامان قابل قبول ہوگا

bahrain

بحرین(bahrain) ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کیلئے سامان لیجانے کے نئے ضوابط مقرر کردیئے۔ انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کی آمد و رفت بہتر انداز میں جاری رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ سامان کے نئے ضوابط کا خیال رکھا جائے۔
اخبار الخلیج کے مطابق بحرین (bahrain)ایئرپورٹ پر اب مسافروں کے زیادہ وزن لادنے کی وجہ سے بگڑ جانے والی شکلوں کے سوٹ کیس قبول نہیں ہونگے۔ رسیوں سے بندھے ہوئے بیگ اور کارٹن کے علاوہ گول مٹول شکل کی بڑی تھیلیاں اور کمبل میں لپٹا ہوا بیگ  وصول نہیں ہوگا۔

پاکستانیوں کی ایک بڑی گنتی بیگ کو رسیوں سے باندھ کر، کارٹن میں سامان بھر کے، گول مٹول شکل کی بڑی تھیلیاں بنا کر اور بیگ کو کمبل میں لپیٹ کر بھی فضائی سفر کرتی دکھائی دیتی ہے۔ تاہم بحرین ایئرپورٹ پر ایسا کرنے کی صورت میں سامان قبول نہیں کیا جائے گاجس کے باعث مسافروں کو یہ سامان چھوڑ کر ہی جہاز پر سوار ہونا ہو گا۔

شین وارن(shane warne) نے بے شرمی کی انتہا کردی۔بےشرمی کے ریکارڈ تور دیے

ایئرپورٹ انتظامیہ نے مختلف حجم کے سُوٹ کیس کے ضوابط مقرر کرتے ہوئے ایئر پورٹ پر جگہ جگہ ان کی تصاویر بھی آویزاں کر دی ہیں۔انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق مسافر 23 کلو سے زیادہ کی گنجائش سے زیادہ والے سُوٹ کیس ساتھ نہ لائیں۔ اور جو بھی سُوٹ کیس لائیں انہیں گھر سے یا ایئرپورٹ پر ریپ کروا لیا جائے۔ ۔البتہ بچوں کی اسٹرالر، سائیکل، وہیل چیئر، گالف کٹ، گٹار اور اس طرح کی زیادہ حجم والی اشیاء کو پیک کیے بغیر بھی لایا جا سکتا ہے۔ بحرین(bahrain) انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی انتظامیہ کے سربراہ مائیکل ہوہینبر کا کہنا ہے کہ سامان کے حوالے سے نئے ضوابط عالمی معیار کو سامنے رکھ کر لاگو کیے گئے ہیں، جن کا مقصد مسافروں کا سامان صحیح سلامت اور وقت پر ان تک پہنچانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں